پنجاب کی ترقی روکنے والے ہر 4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں عثمان بزدار

میرے صوبے کا کسی بھی دوسرے صوبے سے موازنہ کرلیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 18, 2020
نیب پیشی کے سوالات میڈیا میں آچکے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عثمان بزدار. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والے ہر 4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر سیاحت بس کاافتتاح کر دیا، ڈبل ڈیکر سیاحتی بس کی افتتاحی تقریب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میرے دل میں بستا ہے، اسے مثالی ضلع بنائیں گے، شہر کے باسیوں کو عنقریب لئی ایکسپریس، ددوچھہ ڈیم، عمار چوک توسیع اور رنگ روڈ کی خوشخبریاں بھی ملنے والی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والے ہر4 ماہ بعد نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، شراب کا لائسنس ڈی جی ایکسائز کا اختیار ہے، نیب پیشی کے سوالات میڈیا میں آچکے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، میرے صوبے کا کسی بھی دوسرے صوبے سے موازنہ کرلیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ لارہے ہیں جس سے کرائم کنٹرول میں مدد ملے گی، کوہ سلیمان سے مری تک اور بہاول پور سے اٹک تک سیاحت کوفروغ دیں گے، مری کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں، مری کو یونیورسٹی، بلک واٹر سپلائی اسکیم بھی دے دی ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کر دیا ہے، بہت جلد سیکرٹریزمکمل اختیارات کے ساتھ جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر کام شروع کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔