وزیراعظم کی گندم اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

پنجاب میں پکڑ دھکڑ کے باعث 500 ٹن چینی سندھ منتقل کرکے ذخیرہ کی جانی تھی، وزیراعظم کو بریفنگ


ویب ڈیسک August 18, 2020
چینی یا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: پنجاب میں کارروائیوں سے بچنے کی کے لئے چینی سندھ منتقل کرکےذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ وزیراعظم کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں خصوصاً گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کو چینی کی ذخیراندوزی پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے بتایا کہ پنجاب کی 2 شوگرملز کی جانب سے کی گئی ہیرا پھیری پکڑی گئی ہے، ان فیکٹریز کے مالکان نے جولائی میں چینی کی غیرمعمولی مقدارفیکٹریوں سے نکالی اور اسے پکڑ دھکڑ کے خوف سے سندھ منتقل کیا جارہا تھا تاکہ چینی کو سندھ میں ذخیرہ کیا جاسکے، لیکن خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی توسندھ پنجاب سرحد پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں بھی چینی یا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، اور اس حوالے سے جو آرڈیننس بنایا گیا تھا اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔