مزید3افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیقسرکاری تعداد570ہو گئی

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈنگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔


Numainda Express December 14, 2013
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈنگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ فوٹو:فائل

حیدرآباد کے مزید 3 افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق،اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

سول اسپتال میں ڈنگی کے فوکل پرسن کے مطابق عثمان آباد کی رہائشی 18 سالہ حرا بھٹی، مسلم کالونی کے رہائشی شاہد قریشی، پکا قلعہ کی رہائشی 16 سالہ تہمینہ کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں ڈنگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

جس پر تینوں مریضوں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔ محکمہ صحت حیدرآباد کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈنگی کے570 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے اسپتال میں داخل کیے گئے 374 مریضوں میں سے 371 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ دوسری طرف غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈنگی کے مریضوں کی تعداد ساڑھے3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں