وفاقی حکومت نے پروویڈنٹ فنڈ پر شرح سود کم کردی
رواں مالی سال کے لیے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی شرح میں دو فیصد سے زیادہ کمی کی گئی ہے
QUETTA:
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود 2.35 فی صد کم کرکے مالی سال 2019-20 کیلئے اسے 12 فی صد کردیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابط طور پر سرکلر جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 کے لئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود14.35 سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے جبکہ مالی سال 2018-19 کیلئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود14.35 فیصد اور مالی سال 2017-18 کیلئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود11.70 فیصد فیصد مقرر کی ہے۔
مذکورہ مالی سالوں کیلئے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر اسی شرح کے حساب سے منافع فراہم کیا جائےگا اور اس بارے میں کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے لیے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی شرح میں دو فیصد سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔