انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی


Sports Reporter August 18, 2020
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی . فوٹو : فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں۔

میزبان ملک کی سلیکشن کمیٹی نے 3 میچز کیلیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، منتخب کھلاڑیوں میں ایون مورگن( کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

انگلینڈ نے کوچنگ اسٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی ہیں، پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر بولنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے جب کہ اسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ، بیٹنگ کوچ مارک تریسکوتھک ہوں گے، پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، تینوں میچ ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں