عمران خان نے دو برس میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی بلاول

عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی


Staff Reporter August 18, 2020
عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج حکومت کرتے ہوئے دوسال ہوگئے اس دوران انہوں نے ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں ںے کہا عمران خان کو آج حکومت کرتے ہوئے دوسال ہوگئے اس دوران انہوں نے ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، عمران خان کے دو برس میں کشمیر سے سعودی عرب تک خارجہ پالیسی ناکام رہی۔



چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دو برس کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے، اس عرصے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔