دورہ پاکستان میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی جوئے روٹ

میں خود بھی پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن ٹیم بھجوانے کا فیصلہ میری صوابدید نہیں، انگلش ٹیسٹ کپتان


Sports Reporter August 19, 2020
میں خود بھی پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن ٹیم بھجوانے کا فیصلہ میری صوابدید نہیں، انگلش ٹیسٹ کپتان۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،میں خود بھی وہاں جانا چاہتا ہوں لیکن ٹیم بھجوانے کا فیصلہ میری صوابدید نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سابق انگلش کرکٹرز سے پاکستان کی فلیٹ پچز اور خوشگوار یادوں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں