پی سی بی کو پشاور کے اسٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات
ارباب نیازاسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پی ایس ایل میچز کے لیے حیات آباد اسٹیڈیم پشاور کا چناؤ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچزکے لیے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ارباب نیازاسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پی ایس ایل میچز کے لیے حیات آباد اسٹیڈیم پشاور کا چناؤ کیا گیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی زیرسربراہی 7رکنی وفد نے حیات آباد اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسٹیڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وفد نے بین الاقوامی معیارکی سہولیات کی کمی، اسٹیڈیم کے گردونواح میں اونچی عمارتوں اور سیکیورٹی سہولیات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تاہم صوبائی حکومت نے تحفظات دور کرنے اور اسٹیڈیم بروقت تیار کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔