آئی پی پیز کی شرح منافع میں کمی سستی بجلی کی جانب پیشرفت

نئی پالیسی کے تحت آئی پی پیز کی شرح منافع 15فیصد کے بجائے 12فیصد ہوگی


Salman Siddiqui August 19, 2020
نئی پالیسی کے تحت آئی پی پیز کی شرح منافع 15فیصد کے بجائے 12فیصد ہوگی۔ فوٹو: فائل

آئی پی پیز کو شرح منافع میں کمی پر راضی کرکے حکومت نے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کی جانب بہت اہم پیش رفت کی ہے۔

بجلی کی نجی پیداواری کمپنیاں اصولی طور پر اپنی شرح منفع میں کمی کرنے پر رضامند ہوگئی ہیں نیز اگر مستقبل میں ان کی بجلی کی ضرورت نہ رہی تو یہ کیپیسیٹی پیمنٹس کی حقدار بھی نہیں ہوں گی اور اگر آئی پی پیز طے شدہ نفع سے زیادہ کماتی ہیں تو اس اضافی منافع کا بڑا حصہ حکومت کو دیں گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے آئی پی پیز کے مقامی سرمایہ کاروں کو منافع امریکی ڈالر کے مساوی قدر میں دینے کا سلسلہ بھی ختم کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |