لاہور ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ، ساتھی خودکش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا

حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا تھا، ملزم لیاقت خان کا انکشاف فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس سے قبضے سے خودکش جیکٹ ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر کالعدم تنظیم کا دہشت گرد موجود ہے جو کسی شخص کا انتظار کر رہا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے لیاقت خان نامی دہشت گرد کو حراست میں لیا۔


ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی خودکش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا جس نے لاہور میں حساس ادارے کے دفتر یا افسر کو نشانہ بنانا تھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر ریلوے اسٹیشن لاہور سے دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
Load Next Story