جامعہ کراچیشعبہ ویژول اسٹڈی کی نمائش میں طلبا نے نئے آئیڈیاز پیش کیے

صنعتی ڈیزائن کی طالبات نے کم جگہ گھیرنے والے باورچی خانے کا تصور پیش کیا

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیزکے تحت منعقدہ فن پاروںکی نمائش کو اساتذہ دیکھ رہے ہیں ۔ فوتو : ایکسپریس

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقدہ سال آخر کے طلبا کے فن پاروں کی5 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، گرافک ڈیزائن، میڈیا آرٹس، انڈسٹریل ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور اسلامک آرٹس کے طلبا نے اپنی نوعیت کے منفرد اور جدید نمونے تیار کیے تھے۔

نمائش میں اسلامی آرٹس کی ایک طالبہ نے اسلامی فن خطاطی سے متاثر دھاتی زیورات تیار کیے جنھیں بے حد سراہا گیا، گرافک ڈیزائن کے طلبا نے بچوں سے متعلق اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کرائی جسے کڈزاون کا نام دیا گیا تھا، صنعتی ڈیزائن میں جدید یت اور ضرورت کا منفرد ملاپ دیکھنے میں آیا جس میں اسما احمد اور زینب طاہر نے کم جگہ گھیرنے والے باورچی خانے کا تصور پیش کیا جو باوجود تمام ضروری اشیا سے مزین ہونے کے کم جگہ گھیرتا ہے۔




ٹیکسٹائل ڈیزائن کی طالبہ زوہا نصیر نے نٹ اور بولٹ کا استعمال کرکے کپڑے پر نہ صرف منفرد ڈیزائن ترتیب دیے بلکہ ونڈو بلائنڈ اور بیٹھنے کے لیے نشست بھی تیار کی، اس ضمن اسریٰ فاطمہ نے قدرت کو موضوع بناکر اپنے تخلیق کردہ فن پاروں کے ذریعے خوشی کا مفہوم واضح کرنے کی کوشش کی، صدر شعبہ دریہ قاضی کا کہنا تھا کہ مذکورہ نمائش میں گزشتہ برسوںکے مقابلے میں زیادہ منفرد کام دیکھنے میں آیا ہے، طلبا نے پیچیدہ موضوعات کا انتخاب کرکے انھیں نہایت سہل انداز میں پیش کیا ہے، یہ کام ان کی گہری سوچ اور مثبت فکر کا غماز ہے۔
Load Next Story