نوشہرہ اور بونیر میں 2 بسیں کھائی میں جا گریں 10 مسافر جاں بحق

ڈرائیور کو نیند آنے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ترجمان موٹروے پولیس


Numaindgan Express August 19, 2020
ڈرائیور کو نیند آنے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ترجمان موٹروے پولیس ۔ فوٹو : فائل

نوشہرہ اور بونیر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے جنھیں بونیر، نوشہرہ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے پشاور آنے والی بس نوشہرہ میں موٹر وے کیمپ کے قریب الٹ کر نیچے جا گری جس سے 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی 5 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ضلع بونیر کی تحصیل چغرزی میں سواریوں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں