کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد رفیق اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے،سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک August 19, 2020
ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل، 9 ایم ایم اور بڑی مقدار میں کلاشن اور پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں، سی ٹی ڈی انچارج ۔ فوٹو : فائل

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد رفیق اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دونوں لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

سی ٹی ڈی انچارج مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل، 9 ایم ایم اور بڑی مقدار میں کلاشن اور پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔