مصباح کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بولرز سے توقعات
تیسرے ٹیسٹ میں مزید بہتر کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں، ہیڈ کوچ
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بولرز سے بلند توقعات وابستہ کر لیں۔
اپنے کالم میں مصباح الحق نے لکھا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹاپ آرڈر نے اچھی مزاحمت کی، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم مشکل ترین کنڈیشنز میں کریز پر اچھا وقت گزارنے میں کامیاب ہوئے۔
بارش سے متاثرہ میچ میں سیمرز کو بولنگ کا موقع ملا تو انہوں نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، دھوپ نکلنے پر یاسر شاہ کی بولنگ بھی نکھری، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ میچ مکمل ہوتا تو ہم کنڈیشنز کا اٹھا سکتے تھے، بہرحال بولرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تیسرے ٹیسٹ میں مزید بہتر کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔