پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز انگلینڈ نے اظہر محمود کی خدمات حاصل کرلیں

سابق پاکستانی آل راﺅنڈر انگلینڈ کے بولنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے


Abbas Raza August 19, 2020
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز28 اگست سے شروع ہو گی فوٹو: فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلی ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، منتخب کھلاڑیوں میں ایون مورگن( کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

انگلینڈ نے کوچنگ اسٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی ہیں، پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر بولنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے،اسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ، بیٹنگ کوچ مارک ٹریسکوتھک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز28 اگست سے شروع ہو گی، تینوں میچ ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں