افتخار چوہدری نے سیکیورٹی خدشات پر بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس کوبُلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ سے جمعے کودرخواست کی گئی تھی


Iftikhar Chohadary December 14, 2013
رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس کوبُلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ سے جمعے کودرخواست کی گئی تھی. فوٹو: فائل

RABWAH: سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربلٹ پروف گاڑی دینے کے معاملے پرحتمی فیصلے کیلیے سمری کابینہ ڈویژن کوبھیج دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت کی روشنی میں انسپکٹرجنرل اسلام آبادسکندرحیات نے سابق چیف جسٹس کو اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے پہلے سے فراہم کی گئی سیکیورٹی کاجائزہ لیا اوراس کے بعداس میںمزید2اسکواڈشامل کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس کوبُلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ سے جمعے کودرخواست کی گئی تھی،یہ معاملہ کابینہ ڈویژن کوبھجوادیاگیاجس پراب وزیراعظم نوازشریف سے ہدایت لے کرفیصلہ ہوگا۔

ایک اعلیٰ پولیس افسرنے ایکسپریس کے رابطے پربتایاکہ عام طورپرسابق چیف جسٹس یاکسی بھی اہم شخصیت کو متعلقہ پولیس صرف اپنے ضلع کی حدتک سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی ریٹائرمنٹ سے10روز قبل رجسٹرارسپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کوخط لکھاتھاکہ نامعلوم افرادکی جانب سے افتخارچوہدری کودھمکی آمیزخطوط موصول ہوئے ہیںاس لیے انھیںفول پروف سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے۔این این آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی فراہمی کے اختیارات نہ ہونے کی بنیاد پرکابینہ ڈویژن کو خط لکھاہے جس میں اس حوالے سے ضروری اقدامات کیلیے کہا گیاہے۔آن لائن کے مطابق سابق چیف جسٹس کوصرف ایک گن مین فراہم کیاگیاہے،ان سے خصوصی پروٹوکول اورموٹرکیڈ واپس لے لیاگیاہے۔واضح رہے کہ موٹرکیڈمیں7گاڑیاں اور35اہلکارہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |