مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی عائد

مساجد یا مزارات پر کوئی سین عکسبند کیا گیا تو متعلقہ مینیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹر ذمہ دار ہوگا


ویب ڈیسک August 19, 2020
محکمہ اوقاف کے زیرسرپرستی مزارات اور مساجد میں کسی بھی خاتون پر کوئی بھی سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نوٹیفیکیشن فوٹوفائل

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیرسرپرستی مزارات اور مساجد میں کسی بھی خاتون پر کوئی بھی سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد یا مزارات پر کوئی سین عکسبند کیا گیا تو متعلقہ مینیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹر ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

اس کے علاوہ مسجد یا مزار پر کسی دستاویزی فلم کی اجازت شعبہ مذہبی امور کی مشاورت سے مشروط ہوگی۔ یاد رہے کہ 544 مزارات اور 437 مساجد محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے لاہور کی وزیرخان مسجد میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑاہوگیا تھااور لوگوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پردونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں ویڈیوریکارڈ کرنے پر معافی مانگ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں