
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ نے کراچی میں ایئر ٹر یفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتارلیا۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔