لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا، دہشت گرد لیاقت خان


ویب ڈیسک August 19, 2020
اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا لیکن گرفتار ہو گیا، دہشت گرد لیاقت خان

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار لیاقت خان نامی دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ ہم نے پولیس لائیز کے باہردھماکہ کرنا تھا، اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا لیکن گرفتار ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

دہشت گرد نے تفتیش میں بتیا کہ حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے، دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں