وزیر اعظم نے سیاحت کے فروغ کے لیے قومی رابطہ کمیٹی قائم کردی
سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خاتمے، سیوریج کا نظام بہتر کرنے اور منصوبہ بندی کا فوری آغاز کیا جائے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی قائم کردی جو ہر دو ہفتے بعد سیاحت کے فروغ سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ۔
انہوں نے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خاتمے، صفائی، سیوریج کا نظام بہتر کرنے اور سیاحتی مقامات کے فروغ اور تعمیرو ترقی کے لئے حکمت عملی و منصوبہ بندی کا فوری طور پرآغاز کرنے کی ہدایت کی ۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے طول و ارض میں پھیلے سیاحتی مقامات کو اس انداز میں ترقی دینا ہے کہ وہ ہماری تہذیب اور ہماری سماجی اقدار کی عکاسی کریں اور سیاحوں کے لئے سیاحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف قسم کی سیاحتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی اور مقامی آبادیوں کے لئے نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالےسے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، معاونین خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سید ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود، صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملک میں سیاحت کے فروغ اور اس حوالے سے بین الصوبائی روابط اور کوارڈینیشن کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔