زمبابوے پاکستانی میدان آباد کرنے کیلیے تیار
جلد ہی دورے کی کلیئرنس کیلیے حکومت سے رابطہ کریں گے، زمبابوے کرکٹ بورڈ
زمبابوے پاکستانی کرکٹ میدان آباد کرنے کیلیے تیار ہے اور اکتوبر میں ٹور کیلیے دلچسپی ظاہر کردی۔
زمبابوے اکتوبر میں دورہ پاکستان کیلیے پْرامید ہے، رواں ماہ اسے افغانستان کے ساتھ 5 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز ہرارے میں کھیلنا تھی مگر کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔
میڈیا سے بات چیت میں زمبابوے کرکٹ کے کمیونیکیشنز منیجر ڈارلنگٹن ماجونگا نے کہاکہ ہمیں اس ٹور کیلیے اپنی حکومت سے کلیئرنس درکار ہوگی، ہم نے اس سے قبل افغانستان سے ہوم سیریز کیلیے سخت پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کیا تھا،مگر کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کی وجہ سے حکومت نے مشورہ دیا تھا کہ فی الحال ہمارا ملک غیرملکی ٹیموں کی میزبانی کیلیے تیار نہیں ہے، البتہ کرکٹ کے حوالے سے ہماری امید ختم نہیں ہوئی، زیڈ سی اکتوبر میں ٹیم پاکستان بھیجنے کے حوالے سے حکومت سے کلیئرنس لے گا، مختلف ٹیمیں پاکستان کا ٹور کرچکیں اور ہماری بھی اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ بات چیت جاری ہے مگر اس کا انحصار حکومتی اجازت پر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو رواں برس اکتوبر میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کیلیے زمبابوے کی میزبانی کرنا ہے، ون ڈے سیریز مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی،اس کا آغاز 30 جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز سے ہوچکا، یہ 2023 کے ورلڈکپ کا کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔