قصور باغ میں داخل ہونے پرزمیندار نے بچے پر کتا چھوڑ دیا

کتے نے بچے کوبازو اور ٹانگوں پر کاٹا، زخمی حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل

ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ فوٹو : فائل

نواحی گاؤں حسین خانوالہ میں انگور کے باغ میں داخل ہونے پر زمیندار نے بچے پر کتا چھوڑ دیا۔

11 سالہ عبدالرحمن کو کتے نے نوچ ڈالا، بچے کو بازو اور ٹانگوں پر کاٹا، بچے کو بچانے کی کوشش میں بااثر زمیندار کا ساتھیوں کے ہمراہ چچا پر بھی تشدد کیا، کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کو ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا۔


بچے کے چچا نے ملزمان کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی جب کہ مقامی پولیس نے کہا کہ سارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کتا کسی نے چھوڑا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جس پر ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story