وزیر خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں


ویب ڈیسک August 20, 2020
شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی "پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات" کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

دورۂ چین پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں، اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا، مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں، دو روزہ سرکاری دورے میں وزیرخارجہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور چین میں ہونے والے "پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات" کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری فیز ٹو سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |