پی آئی اے کی پروازوں میں ناشتہ اور اسنیکس سروس بحال

قومی ایئر لائن کی اندرون ملک اور مشرق وسطی کی پروازوں میں مسافروں کو ناشتہ اور اسنیکس فراہم کئے جائیں گے


طالب فریدی August 20, 2020
پی آئی اے نے کورونا وبا کے باعث پروازوں میں ریفریشمنٹ معطل کردی تھی فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن نے اندورن ملک اور مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں مسافروں کے لیے ناشتے اور اسنیکس سروس بحال کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں ناشتے اور اسنیکس سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت قومی ایئر لائن کی اندرون ملک اور مشرق وسطی جانے والی پروازوں میں مسافروں کو ناشتہ اور اسنیکس فراہم کیے جائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ناشتہ اور اسنیکس پیک حالت میں فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی پروازوں میں ریفریشمنٹ معطل کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |