آصف علی کمزورانگریزی کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے

مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے پر نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینے مدد کو آگئے


Abbas Raza August 20, 2020
مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے پر نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینے مدد کو آگئے

کیریبئن پریمیئر لیگ میں مین آف دی میچ آصف علی کو اختتامی تقریب میں بات چیت کیلیے بلایا گیا تو نیپالی اسٹار سندیپ لامی چینے نے ترجمان کے فرائض سرانجام دیے۔

پاکستانی کرکٹر آصف علی نے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوسیا زوکس کیخلاف 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تھی، مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر انگریزی بولنے میں مشکل کے پیش نظر سندیپ لامی چینے مدد کو آئے، اردو زبان سے بھی اچھی طرح آشنا سندیپ لامی چینے نے بخوبی ترجمان کا کردار نبھایا، سوشل میڈیا پر ان کی اس سپرٹ کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔