لڑکی کا جنس تبدیلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔


ویب ڈیسک August 20, 2020
لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

صبا نے در خواست میں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لڑکی کی درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ سیالکوٹ میں چوہدری شریف کے گھر پیدا ہوئی تاہم مجھ میں بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھی، اب معاشرے میں خود کو مرد کے طور پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لڑکی نے درخواست میں مزید کہا کہ طبی ماہرین نے اسے تجویز دی ہے کہ وہ طبی طور پر اپنی جنس تبدیل کرواسکتی ہے لیکن اس کےلئے آپریشن ہوناضروری ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جنس تبدیل کروانے کیلئے آپریشن کرانے کی اجازت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔