پاک انگلینڈ سیریز خراب موسم کے باعث ساؤتھمپٹن ٹیسٹ قبل از وقت شروع کیا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہوگا


Abbas Raza August 20, 2020
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے معرکے یعنی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ضرورت پڑنے پر کھیل قبل از وقت شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ اور نشریاتی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور انگلینڈ کے کوچز اور کپتانوں نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آئی سی سی میچ ریفری، گراؤنڈ اسٹاف اور انگلش بورڈ کے نامزد میچ مینجر اگلے روز میچ شروع ہونے کا وقت طے کریں گے،موسم اچھا ہوا تو کھیل کا آغاز ساڑھے 10 بجے کر دیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کریں گے۔

قبل از وقت میچ شروع ہونے پر مختلف سیشنز میں 98اوورز مکمل کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔