ملکی ترقی کیلیے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنا ضروری ہے ممنون حسین

تعلیمی میدان میں آئی بی اے کی خدمات قابل ستائش ہیں،المنائی کے عشائیے سے خطاب


Staff Reporter December 14, 2013
کراچی: ماہنامہ عصمت کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ممنون حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی جارہی ہے۔ فوٹو: آئی این پی

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام اور اداروں کومضبوط کریں،اس کے لیے حکومت کے ساتھ نجی شعبے کو بھی بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔

وہ جمعہ کی شب گورنر ہاؤس میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( المنائی) کی جانب سے منعقدہ عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ جس ملک کا تعلیمی نظام کمزور ہوگاوہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ہے، موجودہ حکومت ملک کے تعلیمی نظام کومربوط بنانے کیلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ہمیں اپنے موجودہ تعلیمی اداروں کے نظام کو بھی دوبارہ مربوط بنانا ہوگا اور تحقیق اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے خصوصی توجہ دینا ہوگی۔



صدر مملکت نے تعلیمی میدان میں آئی بی اے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی بی اے سے بڑے نامور طالب علم فارغ التحصیل ہوئے ہیں ،جنھوں نے معاشی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ،ہمیں اپنے وسائل پرانحصار کرکے مسائل کوختم کرنا ہوگا۔ تقریب سے آئی بی اے کے ڈین ڈاکٹرعشرت حسین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں