بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز ڈیرہ بگٹی سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی گہرائی 21 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 21 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ بگٹی سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

 
Load Next Story