صدرکی خطاب کے دوران غلطی پر وزیراعظم کی تصحیح

اعداد وشمار کی درستگی پر صدر مملکت نے کہا وزیراعظم آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری تصحیح کر دی


ویب ڈیسک August 20, 2020
اعداد وشمار کی درستگی پر صدر مملکت نے کہا وزیراعظم آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری تصیح کر دی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

صدرمملکت اپنے خطاب کے دوران اعداد و شمار کی غلطی کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی اعداد و شمار کی غلطی کر گئے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کی درستگی کرائی۔

صدر مملکت نے خطاب کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہو کر ساڑھے 8 ارب ڈالر رہ گیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوراً لقمہ دیتے ہوئے کہا ساڑھے 8 ارب نہیں 3 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اعداد وشمار کی درستگی پر صدر مملکت نے کہا وزیراعظم آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری تصحیح کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔