سینئر سیاستدان سینیٹرمیرحاصل بزنجوکراچی میں انتقال کرگئے

میرحاصل بزنجو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک August 20, 2020
پھیپھڑوں کے سرطان کا مرض لاحق تھا، خاندانی ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئرسیاستدان میرحاصل بزنجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان سینیٹر میرحاصل بزنجو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، انہیں پھیپھڑوں کے سرطان کا مرض لاحق تھا۔

خاندانی ذرائع نے میرحاصل بزنجو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، آج صبح طبعیت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی میت قافلے کی شکل میں ان کے آبائی علاقے ضلع خضدار نال لائی جائے گی اور وہیں تدفین کی جائے گی۔

62 سالہ میرحاصل بزنجو پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنما، سابق گورنر بلوچستان اور 1973 کی آئین ساز کمیٹی کے رکن میرغوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے۔

سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل، سینیٹر شیری رحمن اور ملک کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔