اندرون و بیرون ملک پروازوں پر نئی کورونا ایس او پیز جاری

دوران پرواز مسافروں پائلٹ، فرسٹ آفیسر اور فضائی عملے پر سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی ہوگا، نوٹیفکیشن


طالب فریدی/ August 20, 2020
طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائرٹرانسپورٹ نے نئی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایس او پیز 20 اگست 2020 سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوں گی، اور ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔ تمام ائرلائنز، ائرکرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں، لاہورسمیت تمام ملکی آپریشنل ایئر پورٹس منیجرز نئی ایس اوپیز پرعملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کو صرف روانگی لائونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا، پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے، پرواز کی روانگی سے قبل مسافروں کی مکمل فہرست ایئر پورٹس منیجرز کو فراہم کرنا لازم ہو گا، طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل پروازکےمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرانا متعلقہ ائر لائن کی زمہ داری ہوگی، طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا، دوران پرواز مسافروں کے لئے ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک تمام وقت کے لئے پہننا بھی لازم ہوگا، پائلٹ، فرسٹ آفیسر اور فضائی عملے پر بھی دوران پرواز سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی ہوگا، اور دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |