حکومت نے چینی کی درآمد پرعائد ٹیکسز ختم کردیئے

3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی، نوٹیفکیشن جاری


Irshad Ansari/ August 20, 2020
ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ فوٹو : فائل

درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔

وفاقی حکومت نے ملک میں چینی بحران پر قابو پانے اور چینی کی قیمتوں کو معمول پر لانی کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17 فیصد سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے، اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔

واضع رہے کہ ملک میں چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا جاسکے، فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس(ودہولڈنگ ٹیکس) کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔