اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی قرضوں کے تصیفے کی مدت بڑھادی

اب بینک ایف ای 25 قرضوں کے تصیفے کے لیے 180 دن تک کی مہلت دے سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک

اب بینک ایف ای 25 قرضوں کے تصیفے کے لیے 180 دن تک کی مہلت دے سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران فارن کرنسی قرضوں کے تصیفے کے مدت بڑھا دی۔

بینک دولت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران صنعت کو تقویت دینے کے لیے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو مزید سہولت دیتے ہوئے ایف ای 25 قرضوں کے تحت ان کے برآمدی و درآمدی قرضوں کے تصفیے کے لیے 180 دن کی مہلت کی اجازت دے دی۔


اب اگر برآمد کنندگان کو کورونا وبا کے باعث برآمدی آمدنی کی وصولی میں تاخیر کا سامنا ہو تو بینک ایف ای 25 قرضوں کے تصیفے کے لیے انہیں 180 دن تک کی مہلت دے سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اگر اصل برآمدی معاہدہ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہو تو اب بینک 180 ایام کی مہلت کے دوران متبادل معاہدے کے ذریعے برآمد کنندگان کو ایف ای 25 قرضوں کے تصفیے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایف ای 25 قرضوں کی میعاد میں بھی 180 دن کی توسیع کی اجازت دی ہے۔ یہ سہولت برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو ان کے 30 ستمبر 2020ء تک میعاد پوری کرنے والے فارن کرنسی قرضوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
Load Next Story