بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

پاک فوج نے بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 20, 2020
پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

بھارتی فورسزکی ایل اوسی کےسیکٹرسبزکوٹ پربلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون شہری زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبزکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گائوں کی ستر سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ جب کہ پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں