پاکستان سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستانی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے


Sports Reporter August 20, 2020
پاکستانی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ نے کل سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں جوئے روٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینیک بیس، اسٹیورٹ براڈ، رویے برنز، جوز بٹلر، زیک کارویلے، سیم کیرن، اویلی پوپ، اویلی روبنسن، ڈوم سبیلی، کرس ووکس، مارک ووڈ میں سے حتمی پلینگ الیون میدان میں اتاری جائے گی۔

دوسری جانب پاکستانی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جس کا فیصلہ ٹریننگ سیشن ختم ہونے پر کیا جائے گا۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں کامیابی پانے والی میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم سیریز کا اختتام برابری کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں