افریقی ملک بینگوئی میں پھر فسادات پھوٹ پڑے مزید 27 مسلمان قتل

حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق


APP/AFP December 14, 2013
وسطی افریقی ریپبلک کے مغربی علاقے بولیونگ میں ملیشیا کے کارکنوں نے حملہ کرکے 27 مسلمانوں کو قتل کر دیا۔فوٹو:رائٹرز/فائل

وسطی افریقی ریپبلک کے دارالحکومت بینگوئی اور اطراف میں مسلم عیسائی فسادات کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی ایک گائوں پر حملے میں27 مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق کی خاتون ترجمان شمدا تانی نے جنیوا میں اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو وسطی افریقی ریپبلک کے مغربی علاقے بولیونگ میں ملیشیا کے کارکنوں نے حملہ کرکے 27 مسلمانوں کو قتل کر دیا۔



خاتون ترجمان نے حملے کو انتہائی وحشیانہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں