ایران کے ساتھ محاذ آرائی ختم کرنا چاہتے ہیں خلیجی ممالک

پڑوسی ملک کے طور پر ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینا ضروری ہے، بیان


APP December 14, 2013
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری سے شام کا تنازع حل کرنے میں مدد ملے گی۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ پڑوسی ملک کے طورپر ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ بیان میں ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کو بھی سراہاگیا ہے ۔



ماہرین کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری سے شام کا تنازع حل کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب' کویت ' قطر' متحدہ عرب امارات' عمان اور بحرین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں