پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے بحال

چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا

چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

چمن سرحد پر باب دوستی پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔


سیکورٹی حکام کے مطابق بارڈر 7 روز تک پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا، سرحد سے دوطرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے اور مال سے بھرے ٹرک سرحد عبور کررہے ہیں جب کہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا تاہم اب گیٹ کو تجارت اور مسافروں دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد گیٹ معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔
Load Next Story