مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورس کے دو اہلکاروں کی خودکشی
2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 466 ہوگئی
مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع میں پیرا ملٹری فورس کے دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے خود کو گولیاں مارکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کندن رام کمار اور ضلع پونچھ میں راشٹریہ رائفل 39 کے اہلکار مہیت کمار نے سرکاری رائفل سے خود کشی کرلی۔
ہلاک ہونے والوں اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا تھا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور 2007 سے تاحال 466 اہلکاروں نے خودکشی کی یا آپسی جھگڑے میں مارے گئے۔