تیسرے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے اجراپر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت

حکومت سندھ کی طرف سے ایک دفعہ پھر ترمیمی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے۔


ویب ڈیسک December 14, 2013
حکومت سندھ کی طرف سے ایک دفعہ پھر ترمیمی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے تیسری بار لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے ایک دفعہ پھر ترمیمی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے۔

مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس سندھ کے شہری علاقوں کے مینڈینٹ کو چھیننے کی مذموم سازش ہے،ترمیمی آرڈیننس نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں