امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ سے 2 طالبعلم زخمی حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کردیا

کولوراڈو کےاینٹی نل شہر کے ایک ہائی اسکول کے ایک طالبعلم نے عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی


ویب ڈیسک December 14, 2013

امریکی ریاست کولوراڈو میں طالبعلم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو زخمی کر دیا جبکہ خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کےاینٹی نل شہر کے ایک ہائی اسکول کے ایک طالبعلم نے عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سے 2 بچے زخمی ہو گئے، اس کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آورایک استاد کو قتل کرنا چاہتا تھا، پولیس نے واقعے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیاجبکہ علاقے کے تمام اسکول بھی بند کر دیئے گئے۔

امریکی صدراوباما کو بھی واقعے سے آگاہ کیا گیا ہے جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، اس اسکول سے کچھ فاصلے پر واقع ایک اوراسکول میں گزشتہ برس فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کا حالیہ واقعہ نیوٹاؤن میں حملے کی برسی سے ایک روز پہلے پیش آیا ہےجس میں 26افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں