
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو25 اگست کوطلب کرلیا۔ ان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں۔
نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ضیاء الرحمان پر مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کی الزامات پرطلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاق کی طرف سے ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور اُنہیں ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا تاہم پھر ان کی خدمات واپس لے لی گئی تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔