انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ
سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر اور فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ گذشتہ کئی ماہ سے محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا یچ بی ایل پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی ٹونٹی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہےتاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباًایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی کرنے والے یہ کرکٹرزکچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں، لہٰذاانہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔