روسی صدر کے سخت ناقد اپوزیشن لیڈر کو مبینہ طور زہر دیدیا گیا

اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی طبیعت چائے پینے کے بعد بگڑی تھی، ترجمان


ویب ڈیسک August 21, 2020
ناولنی ملک بھر میں کرپشن کے خلاف موثر آواز سمجھے جاتے ہیں، فوٹو : فائل

روس کے صدر میلادیمیر پوتن پر کڑی تنقید کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 44 سالہ اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو سائبیریا کے شہر اومسک کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

الیکسی ناولنی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت چائے پینے کے بعد بگڑی جس میں مبینہ طور پر زہر ملایا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر ناولنی کی خاتون ترجمان نے بہتر علاج کے لیے ناولنی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اومسک سے برلن لے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے لے جانے کی اجازت نہیں دی۔

جرمن کی چانسلر انجیلا میرکل نے بھی ناولنی کی جرمنی منتقلی کے لیے روس سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ہرقسم کی طبی امداد مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں