سونے کے ذخائر میں امریکا سرفہرست پاکستان کا 44 واں نمبر

دنیا بھر میں سب سے زیادہ 8133.5 ٹن سونا امریکا میں موجود ہے

پاکستان 64.6 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہے، فوٹو : فائل

دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر امریکا کے پاس ہیں جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 44 واں ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، فہرست میں امریکا 8133.5 ٹن کے ساتھ اول نمبر پر براجمان ہے۔ امریکا کے پاس سونے کے مجموعی ذخائر کا 79 فیصد ہے۔


سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ذخیرہ ہے جب کہ اٹلی 2451.8 ٹن ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور پاکستان کا نمبر 44 واں ہے جس کے پاس صرف 64.6 ٹن سونا ذخیرہ ہے۔

علاوہ ازیں اس وقت فرانس کے پاس 2436 ٹن، روس کے پاس 2299.9 ٹن، چین کے پاس 1948.3 ٹن اور بھارت کے پاس657.7 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم چند دنوں قبل معمولی کمی بھی واقع ہوئی تھی۔
Load Next Story