پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ 3 افراد زخمی  

بس میں سوار مسافروں کا احتجاج، کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک August 21, 2020
وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا ۔ فوٹو : اسکرین گریب . فوٹو : ایکسپریس

پشاور میں بی آر ٹی بس کو افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا اور بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا جب کہ حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔

حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا جب کہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی جب کہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں