اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کردیا

قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 91 فیصد سے تجاوز کر جائے گا، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی


Business Reporter August 21, 2020
قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 91 فیصد سے تجاوز کر جائے گا، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی (فوٹو : انٹرنیٹ)

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2021ء کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 171 روپے تک پہنچ سکتی ہے جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 91 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس این پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں معاشی ترقی کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ 4 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 6 فیصد، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 2 فیصد اور مہنگائی کی شرح جو گزشتہ سال 8 اعشاریہ 6 فیصد تھی رواں مالی سال کم ہوکر 6 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 8 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 15 اعشاریہ 7 فیصد رہے گی ایس این پی کے مطابق رواں مالی سال روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |