نیٹو سپلائی نہ کھولنے پر امداد بند کرنے کی امریکی دھمکی قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے عمران خان

نیٹو سپلائی کی بندش پر امداد رکنے کا واویلا کیا جاتا ہے لیکن قیمتی جانوں کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 14, 2013
چند سرمایہ داروں نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی نہ کھولنے پر امداد بند کرنے کی امریکی دھمکی قوم کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

لاہور میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں سیاست کے میدان میں آیا تو لوگ مذاق اڑاتے تھے، لیکن اب جب نیٹو سپلائی کو روکنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے تو بھی مذاق اڑایا جارہا ہے۔ نیٹو سپلائی کی بندش پر امداد رکنے کا واویلا کیا جاتا ہے لیکن ڈرون حملوں سے ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند سرمایہ داروں نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سےان کی بیرون ملک پڑی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ ملک میں مہنگائی کے طوفان میں مزید تیزی آجاتی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ سرمایہ دارانہ نظام ختم کئے بغیر عام آدمی کا معیار زندگی بلند نہیں ہو سکتا۔ ملک میں تبدیلی کے لئے سوچ کا وسیع اور تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے۔ لفٹر سے گرنے والے حادثے کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب انہیں ڈاکٹر نے انجیکشن لگایا تو انہیں تمام نرسیں مس ورلڈ لگ رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔