عدالتی حکم نظر انداز بد ترین لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

مرمت اورلوڈمینجمنٹ کے نام پراعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شروع،بجلی کے تعطل سے شہری اذیت سے دوچار


Staff Reporter August 22, 2020
کے الیکٹرک نے عدالت عظمیٰ کاحکم نظراندازکردیا،شدیدگرمی اور حبس میں شہری بلبلا اٹھے،شہر کا75 فیصد علاقہ متاثررہا۔ فوٹو : فائل

کے الیکٹرک نے کراچی میں مرمت اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی جب کہ مختلف علاقوں میں 10 سے 15گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی۔

عدالت عظمیٰ کی جانب ہدایت کی گئی تھی کہ شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک نے گزشتہ 48 گھنٹوں سے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

شہر بھر میں پو ری رات بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی جس کی وجہ سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری ، شدید گرمی اور حبس میں شہری بلبلا اٹھے ، کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شکایت درج کرائیں۔

کراچی میں کے الیکٹرک جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ میں کسی صورت کمی نہیں آرہی، شہر کے کئی علاقوں میں 2 گھنٹے بعد 3 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے ، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹے کیلیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے واضح احکام جاری کیے گئے تھے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک نے عدالتی احکام ہوا میں اڑادیے۔

کر اچی میں جمعرات اور جمعہ کی پوری رات شہر کا 75 فیصد علاقہ متاثر رہا، کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، دن کا سکو ن اور رات کا چین چھین لیا ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سستی بجلی پر انحصار کررہا ہے اور اب مر مت اور لوڈمینجمنٹ کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

جمعہ کو دوپہر کے بعد ہونے والی بارش کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی فیڈر ٹرپنگ ، فنی خرابی ، ٹرانسفار مر جلنے، تاریں ٹوٹنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں 10سے 15گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی کر اچی کے شہری کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اضافی لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مر مت اور لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی بند کی، تر جمان کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر ی کھمبوں اور ٹوٹے تاروں سے دور رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |